ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ملک کی ریاستوں کو زعفرانی رنگ میں رنگنا تشویش کا موضوع:اویسی

ملک کی ریاستوں کو زعفرانی رنگ میں رنگنا تشویش کا موضوع:اویسی

Sun, 19 Mar 2017 22:09:02    S.O. News Service

کشن گنج، 19/مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار کے کشن گنج ضلع کے ٹیڑھاگاچھ ڈویژن کے ہائی اسکول کے میدان میں سیمانچل انصاف فرنٹ اکائی کے بینر تلے بطور مہمان خصوصی اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اورممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے جلسے سے خطاب کیا۔اویسی نے مرکز کی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ جس طرح آج مرکز حکومت کے سایہ میں ملک کی کئی ریاستوں کو بھگوارنگ میں رنگنے کی کوشش کی جا رہی ہے،یہ سبھی پارٹیوں کے لیے تشویش کا موضوع ہے،یہ سبھی پارٹیوں،تمام مذاہب ہی نہیں بلکہ سیمانچل کی عوام کے لیے بھی مسائل کو پیدا کرنے والا ہے۔اسی لیے وقت رہتے ہمیں گہرائی سے غور کرنا ہوگا۔انہوں نے نوٹ بندی کے مسئلہ کا ذکرکرتے ہوئے صوبائی حکومت کے سربراہ نتیش کمار پربھی نشانہ سادھا اور کہا کہ نوٹ بند ی کے دوران خاموش رہنا ان کی اتحادی پارٹی کو بھی مہنگا پڑے گا، جس کا اثر سیمانچل کے اقلیتوں پر بھی پڑے گا۔اویسی نے کہا کہ ایک تو پہلے ہی یہاں اقلیتوں کو محض ووٹ کی سیاست بناکر کمزور کر دیا گیا، جس میں سیمانچل کی عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیاگیا ہے، یہاں کی اقلیتی عوام کے مسائل پر کوئی موثر قدم آج تک نہیں اٹھایا گیا ہے۔


Share: